وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت لاہور میں ایک اجلاس کے دوران مسافر ٹرینوں کو نیلام عام کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ٹرینوں کے سالانہ ریونیو بینچ مارک پر نظرثانی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوے اگلے سال مارچ تک دوسوپچانوے اعلی معیار کی مال بردار بوگیوں کو سسٹم میں شامل کرے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے ہفتے سے مال بردار ٹرینوں کیلئے بکنگ کو مکمل طور پر آن لائن نظام پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور عوام جلد ٹھوس نتائج دیکھیں گے۔
