پاکستان کا غزہ میں غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی پر زور 

پاکستان کا غزہ میں غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی پر زور 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے غزہ میں فوری’ غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کرتا ہے۔عاصم افتخار احمد نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاںفوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کی اکثریت کے ساتھ کھڑا ہے اور بلاشبہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت عالمی برادری کی توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم انصاف کے تقاضوں اور عالمی قانون کے تحت انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ مسلسل وحشیانہ بمباری اور ناکہ بندی کے ذریعے محصور کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے بھوک سے جاں بحق ہورہے ہیں اور ہسپتال منہدم ہوچکے ہیں جبکہ خاندانوں کے پاس کوئی خوراک، ادویات اور پناہ میسر نہیں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --