ڈنمارک کے ایک ادارےDanida Sustainable انفراسٹرکچر فنانس نے فیصل آباد میں کھارے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی تعمیر کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ اور اقتصادی امور کی وزارت کے سیکرٹری محمد عمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ڈی ایس آئی ایف دوہزار بائیس میں طے شدہ پاکستان، ڈنمارک فریم ورک معاہدے کے تحت منصوبے کیلئے قرضہ دے گا۔اس منصوبے کا مقصد فیصل آباد میں کھارے پانی کی صفائی کی سہولیات کو بہتر کرکے پائیدار ترقی یقینی بنانا ہے۔
