قائم مقام صدر اور بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آج روس کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر محترمہ ویلنٹینا میتوینکو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
مکالمے کے دوران انہوں نے محترمہ میتوینکو کو نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے پاکستان اور روس کی سینیٹ اور فیڈریشن کونسل کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات میں محترمہ میتوینکو کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی سابقہ باہمی دوروں کی کامیابیوں کا حوالہ دیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ اپریل 2025 میں شروع کی گئی یہ کانفرنس عالمی امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارت کاری اور باہمی مکالمے کو فروغ دینے کے مشن پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کی شرکت کانفرنس کی افادیت کو مزید بڑھائے گی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔
محترمہ میتوینکو نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ روس اس کانفرنس میں اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھرپور شرکت کرے گا۔