پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت، سرحدی تعاون اور فلاحی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت، سرحدی تعاون اور فلاحی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت، سرحدی تعاون اور انسانی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے غربت میں کمی و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو درپیش چیلنجز، خصوصاً سرحدی رکاوٹوں اور بنیادی ڈھانچے کی کمی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران نے پاکستانی چاول کی درآمدات میں تقریباً دس فیصد اضافہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔وزیر موصوف نے بلوچستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں ترقی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مقامی آبادی کے لیے سہولیات اور مواقع کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جانا چاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --