صدر مملکت کی نئی توانائی گاڑیوں کے لیے عالمی کمپنیوں کو حکومتی تعاون کی یقین دہانی

صدر مملکت کی نئی توانائی گاڑیوں کے لیے عالمی کمپنیوں کو حکومتی تعاون کی یقین دہانی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نئی توانائی گاڑیوں، الیکٹرک بسوں اور مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری کے لیے عالمی کمپنیوں کو ہر ممکن پالیسی تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بات انہوں نے آج شنگھائی میں چیری ہولڈنگ اور چیری آٹو موبائل کے چیئرمین ین تونگیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے چینی کمپنی کی پاکستان میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا اور ان کے تفصیلی بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے اور مقامی سطح پر تیاری کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کمپنی کو تجویز دی کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکوں، گرین انرجی اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر غور کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، معدنیات اور انرجی اسٹوریج کے شعبوں میں اشتراک کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

ین تونگیو نے صدر اور ان کے وفد کو چیری آٹو کی عالمی سرگرمیوں، ٹیکنالوجی میں جدت اور بین الاقوامی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --