ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔یہ ملاقات ہنگامی عرب-اسلامی سربراہ اجلاس کی تیاری کے لیے منعقدہ وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو کہ موجودہ خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر بلایا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل اور مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر مسلم اُمہ میں اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، تاکہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور انسانی حقوق کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --