ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیل کی بروقت تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کی گنجائش 1234 ملین بیرل ہے جب کہ 249.05 ملین بیرل ابھی بھی موجود ہیں۔تیل کی بروقت تلاش سے معاشی اہمیت حاصل ہوگی اور بیرونی انحصار کم ہوگا۔
مقامی پیداوار سے پاکستان کی توانائی میں خود کفالت کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس کے علاوہ، امریکہ اور پاکستان کی تیل کی شراکت داری ایک روشن معیشت اور مضبوط مستقبل کی ضمانت دے گی۔ترکی کے ساتھ چالیس آف شور بلاکس کا معاہدہ بھی ملک کی توانائی کی سلامتی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔