پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے گزشتہ مالی سال کے دوران اپنے تین مالیاتی پروگراموں کے ذریعے 22 ملین سے زائد افراد کی مدد کی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق، PPAF نے بے نظیر کفالت پروگرام، بے نظیر نشو نما پروگرام، اور بینظیر تعلیم وظیف پروگرام کے ذریعے ضرورت مندوں کو مالی امداد فراہم کی۔PPAF پروگراموں کا بنیادی مقصد غربت، غذائیت کی کمی اور ناخواندگی کو دور کرنا ہے۔
