دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی میں خطاب

دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی میں خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ چیلنج ہے، جس کا مقابلہ صرف فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم اور تمام اداروں کو مل کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے یکجہتی اور ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

طلبہ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام قومی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ ادارہ جاتی ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، باہوش اور باکردار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --