پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ڈیجیٹل حکمتِ عملی و جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، میڈیا اور جدید مواصلاتی نظام میں اشتراک کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت دی جا سکتی ہے۔

یہ ملاقات دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی، اقتصادی اور تکنیکی روابط کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --