پاکستان اور عراق کا دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور عراق کا دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد رادی الاسدی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادسے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --