ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششیں، سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور

ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششیں، سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور

 ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی موثر حکمت عملیوں اور کوششوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں نمایاں وسعت آ رہی ہے۔ اگست 2025 میں ایس ای سی پی کے تحت 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ 7.74 ارب روپے کے سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایس ای سی پی نے 37 نئے لائسنس بھی جاری کیے۔ نئی رجسٹریشن میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 39 فیصد واحد رکن کمپنیاں، اور باقی پبلک اَن لسٹڈ ادارے شامل ہیں۔آئی ٹی اور ای-کامرس شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ ٹریڈنگ، سروسز، اور کنسٹرکشن کے شعبے بھی نمایاں رہے۔ دیگر فعال شعبوں میں سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ، ایجوکیشن، ٹیکسٹائل، اور فارماسیوٹیکل شامل ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے تحت 78 نئی کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان ایک نئے کاروباری وسعت اور عالمی شراکت داری کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --