وزیراعظم قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

وزیراعظم قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی۔وزیرِ اعظم نے دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا۔ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت کی گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --