پاکستان نے برادر ملک قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ انتہائی اشتعال انگیز اور لاپرواہی کا مظاہرہ قطر کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے قائم کردہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ نے اس بلااشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف برادر ملک قطر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
