پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے ایک خصوصی وڈیو جاری کی ہے جو معرکہ حق میں بحری محاذ پر اس کی موجودگی اور قربانیوں کی مظہر ہے۔وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی برقرار رکھی اور مضبوط حکمتِ عملی کے ذریعے دشمن کو محدود رکھا۔یہ وڈیو پاک بحریہ کے آہنی عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے عہد کی بھرپور عکاس ہے۔پاکستان نیوی نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں جرات مندی سے جو کردار ادا کیا، اس کی میراث کو آج بھی زندہ رکھا گیا ہے۔جاری کی گئی خصوصی وڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور وطن کی سمندری سرحدوں کی پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔
