پاک بحریہ کے سربراہ کا سمندری مفادات کے تحفظ پر زور، دوسری پاکستان میری ٹائم نمائش کا اعلان

پاک بحریہ کے سربراہ کا سمندری مفادات کے تحفظ پر زور، دوسری پاکستان میری ٹائم نمائش کا اعلان

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سمندری مفادات کے تحفظ، بلاتعطل تجارت کو یقینی بنانے اور قومی معیشت کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

پاک بحریہ کے دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری، ہمہ وقت مستعدی اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نہ صرف سمندری حدود کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کو تقویت دینے کے لیے سمندری وسائل سے بھرپور استفادہ بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سمندری معیشت کے وسیع تر امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ دوسری پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش اور کانفرنس (PIMEC) رواں سال 3 سے 6 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --