پاک بحریہ کا دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد 1965 کی جنگ کے ہیروز کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے سے کئی گنابڑے دشمن کے ساتھ بہادری اور جرأت سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دیکرمادروطن کادفاع کیا۔یہ دن ہمیں بڑے آپریشن سومنات کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے بھارت کی بحری تنصیبات پرکامیابی سے حملے کئے جس سے اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے دوران پاکستانی آبدوزپی این ایس ایم غازی پاکستان کی جنگی برتری کی علامت کے طورپرابھری اوروطن عزیز کی طرف دشمن کے ناپاک عزائم کواپنے کامیاب حملوں سے خاک میں ملادیا۔
