پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی بلندترین سطح عبورکرلی

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی بلندترین سطح عبورکرلی

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج(پیر) ٹریڈنگ کے دوران تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ چھپن ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روز ایک لاکھ 54 ہزار دو سو ستتر پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج اٹھارہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چھپن ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تجارتی اور کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --