دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی، بیلاروس کی آریانا سبالینکا نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا لوہا منوا لیا، جب انہوں نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں امریکہ کی آٹھویں سیڈ کھلاڑی امانڈا اینیسی مووا کو 6-3 اور 7-6(3) سے شکست دے کر مسلسل دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ سبالینکا کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، اور وہ 2022 کے بعد سے کسی بھی ہارڈ کورٹ گرینڈ سلیم کے فائنل سے باہر نہیں رہیں۔ ان کی یہ فتح انہیں یو ایس اوپن میں مسلسل دو سال ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بنا دیتی ہے، جو آخری بار سرینا ولیمز نے 2012 سے 2014 کے دوران تین بار جیت کر حاصل کیا تھا۔
سبالینکا اور اینیسی مووا کے درمیان ہونے والا یہ فائنل، دو طاقتور سرو کرنے والی اور تیز رفتار کھیل پیش کرنے والی کھلاڑیوں کا ٹکراؤ تھا، تاہم میچ کا فیصلہ غیر ضروری غلطیوں پر ہوا۔ سبالینکا نے صرف 15 ان فروسڈ ایررز کیے، جب کہ ان کی حریف کی جانب سے 29 غلطیاں ہوئیں، جو ان کی شکست کی بڑی وجہ بنیں۔