آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نیا حب الوطنی کا گانا اللہ ہو جاری کر دیا۔
معروف گلوکار ساحر علی بگا کا گایا ہوا یہ گانا تینوں مسلح افواج کو وطن کے ساتھ ان کی بے مثال وفاداری پر شاندار خراج تحسین ہے۔
گانا پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
گانے میں ’’اللہ ہو‘‘ کا گونجتا ہوا نعرہ دشمن کو چیلنج اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔
یہ بہادری، قربانی اور قومی فخر کا دلکش امتزاج پیش کرتا ہے۔
اس گانے کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ گانا آسمانوں کی محافظ پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ اور دلیرانہ کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ ملک کی سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ کی شاندار کامیابیوں کو بھی سراہتا ہے۔