یوم دفاع و شہدا کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اسی طرح لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی گئیں۔
کور کمانڈر لاہور نے یادگار شہدا کا دورہ کیا اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
گوجرانوالہ گیریژن میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔