ماسکو میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی موسیقی کا پروگرام

ماسکو میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی موسیقی کا پروگرام

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شائیکوف سکائی کنسرٹ ہال میں دریائے زرد کے گیت پر مشتمل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں چین اور روس کے موسیقاروں نے مشترکہ پرفارمنس پیش کی ،جس پرشرکاء نے پرجوش تالیاں بجا کر ان کی پذیرائی کی۔

موسیقی کا یہ پروگرام فسطائیت مخالف عالمی جنگ، جسے جنگ عظیم دوئم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام چینی موسیقار شیان شنگھائی، جنہوں نے 1938 میں دریائے زرد کا گیت ترتیب دیا تھا، کی 120 ویں سالگرہ منانے کے لئے بھی منعقد کیا گیا۔

روس میں چینی سفارت خانے کے وزیر مختار چھانگ شوہانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے زرد کے گیت نےجاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چین کے عوام کا حوصلہ بڑھایا۔

روس چائنہ دوستی ایسوسی ایشن کی اول نائب چیئرپرسن گلینا کولیکوا نے کہا کہ ماسکو میں روسی اور چینی موسیقاروں کی طرف سے دریائے زرد کے گیت پر مشترکہ پرفارمنس عوام کو یاد دہانی کراتی ہے کہ وہ تاریخ کو یاد کریں اور امن کی قدر کریں۔

موسیقی کے اس پروگرام کا انعقاد روس میں چینی سفارت خانے نے روس۔ چین دوستی ایسوسی ایشن، ماسکو میں چینی ثقافتی مرکز اورگنیسن رشین اکیڈمی آف میوزک میں قائم روس۔چین موسیقی تخلیقی اور تبادلہ مرکز کے تعاون سے کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --