پاکستان اور یونیسیف نے ملک میں بچوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ یونیسیف کی کنٹری نمائندہ پرنیل آئرن سائیڈ کی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پایا ہے۔وزیر نے ہر بچے کے لیے محفوظ ماحول کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔