پاکستان میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کے باعث سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔فوج کے دستوں کو ضروری سامان کے ساتھ حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔پاکستان رینجرز سندھ محکمہ آبپاشی کے تعمیراتی اور مرمت کے کام پر مامور عملے کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
حفاظتی پشتوں پر گشت اور چیک پوسٹوں کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔کچے کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔پاکستان رینجرز سندھ نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا، جہاں مقامی باشندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔