پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، بارش کے باوجود کھلاڑیوں کا انڈور سیشن

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، بارش کے باوجود کھلاڑیوں کا انڈور سیشن

 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ بارش کے باعث آؤٹ ڈور سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے چھٹے روز ہائی پرفارمنس سنٹر میں ایوننگ ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی انڈور پریکٹس کی، جبکہ رننگ بٹوین وکٹ میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ڈرلز کرائی گئیں۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مفید ٹپس بھی فراہم کیں۔

انڈور ایوننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا، جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارت میں بہتری پر بھرپور توجہ دی گئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک لاہور کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری رہے گا۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ نہ صرف آئندہ سیریز بلکہ عالمی مقابلوں کے لیے بھی کھلاڑیوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --