صدر اور وزیراعظم کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

صدر اور وزیراعظم کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیاسی اجتماع کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے ایک بیان میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی جامع تحقیقات شروع کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اپنے گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ایک الگ بیان میں وزیراعظم نے بھی اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس لعنت کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --