بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ پر چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیر اعظم شہباز شریف ایک ساتھ پنڈال پہنچے۔اس پریڈ میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ایشیا کے طاقتور ترین ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ موجودگی خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔پریڈ سے پہلے اپنی تقریر میں صدر شی جن پنگ نے 80 سال قبل فتح کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ "جنگ کی بنیادی وجہ کو ختم کریں اور تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکیں”۔شی جن پنگ نے پرامن ترقی کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
