وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بیجنگ کے اینزن ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے موثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین خدمات پر ہسپتال انتظامیہ کو سراہا۔وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد اور خاص طور پر جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں زیر تعمیر منصوبوں میں اینزن ہسپتال کی طرح سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے چینی صحت کی دیکھ بھال کے معیارات کے مطابق پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دینے پر زور دیا۔دورے کے دوران وزیراعظم کو اینزن ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے موثر انتظام کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ بھی دکھائے گئے۔
