سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر ہمت ہار گئی، افغانستان کے نور احمد، راشد خان، محمد نبی اور فضل حق فاروقی نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 16 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان 18 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔فہیم اشرف 14، محمد نواز 12، حسن نواز 9 اور آؤٹ آف فارم محمد حارث ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ بھی کھول نہ سکے۔

اس سے قبل، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، افغان ٹاپ آرڈر بیٹر ابراھیم زادران 65 اور صدیق اللہ اتل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستانی میڈیم فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے صرف 27 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، صائم ایوب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم اور محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --