وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کو عالمی معیار کی سہولت میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں صحت، صفائی، تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال قائم کیا جائے گا جس کے لیے پنجاب حکومت نے رواں سال سات ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
