پاکستان اور آرمینیا کا دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام پراتفاق

پاکستان اور آرمینیا کا دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام پراتفاق

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورآرمینیا کے وزیرخارجہ ARARAT MIRZOYAN کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوا ۔فریقین نے دوطرفہ اور کثیرجہتی سطحوں پر تعاون کے ممکنہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کو خطے کے استحکام اور خوشحالی کیلئے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --