وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے، اس دوران انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی نارووال کے لیے روانہ ہوئی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزے کے دوران سیلابی صورت حال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، متاثرین کی امداد، بحالی کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔