وزیر اعظم کا سیلابی صورتحال کو مکمل ہم آہنگی سے حل کرنے کے عزم کا اظہار 

وزیر اعظم کا سیلابی صورتحال کو مکمل ہم آہنگی سے حل کرنے کے عزم کا اظہار 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔وہ پنجاب میں شدید بارشوں اور بالخصوص دریائے چناب، ستلج اور راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال پر آج (بدھ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلابی صورتحال اور بارشوںسے متعلق ذرائع ابلاغ میں بروقت پیشگی اطلاع نے قیمتی جانی و مالی نقصان کو بچایا۔انہوں نے خصوصی ہدایت کی کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا یہ سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --