ملک میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ملک میں یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔