چین نے کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی رہا ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی رہا ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابلِ اعتماد شراکت دار اور مضبوط ترین حمایتی رہا ہے۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔