وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کی اے آئی پر مبنی ایپ کے حوالے سے بریفنگ

وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کی اے آئی پر مبنی ایپ کے حوالے سے بریفنگ

ایف آئی اے کی اے آئی پر مبنی ایپ امیگریشن میں آسانی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تیار کی گئی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ایپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے اے آئی پر مبنی ایپ کو سراہتے ہوئے اسے ایک بروقت اور ضروری اقدام قرار دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے درکار فنڈز فوری فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔عملے کی کمی کے پیش نظر وزیر داخلہ نے تمام منظور شدہ خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا حکم دیا۔پاکستان نے شام میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --