وزیراعظم نے اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں کاروبار کی سہولت کے لیے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا مقصد کاروبار کرنے کے عمل کو آسان بنانا اور تاجروں اور سرمایہ کاروں کو جامع مدد فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں وزیراعظم نے کہا کہ عمارت نہ صرف شاندار ہے بلکہ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ انسانی وسائل کا عملہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سنٹر میں شامل نوجوان ہنر اس اقدام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مرکز میں سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو عالمی معیار کی سہولت اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بغیر کسی تاخیر کے حقیقی تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ماڈل کامیاب ثابت ہوا تو اسے ملک بھر میں نقل کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --