پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات

کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چھٹا سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات ہوئے ہیں، پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان چھٹا سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات آج کابل میں منعقد ہوئے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر توجہ مرکوز کی۔

اس موقع پر تینوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے تجارت، راہداری، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم، ثقافت اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ CPEC کی افغانستان تک توسیع میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --