وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔امدادی سامان کی دو الگ الگ کھیپیں آج صبح باجوڑ اور مانسہرہ روانہ کی گئیں۔امدادی سامان میں خیمے، کمبل، 7KVA جنریٹر، پانی صاف کرنے والے پمپ، راشن بیگ اور ادویات شامل ہیں۔
