مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد بدترین جرم، اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے، عاصم افتخار

مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد بدترین جرم، اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنسی تشدد انسانی وقار کے خلاف بدترین جرائم میں سے ہے اور عالمی برادری کو اس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالتِ زار انتہائی تشویشناک ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہیں تاکہ غیر قانونی قبضے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ 2019 سے 2021 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد خواتین اور بچیاں لاپتہ ہوئیں جو اس المیے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے تاکہ متاثرہ خواتین اور بچیوں کو انصاف دلایا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --