وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ہنگامی امدادی ادارے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔آج صبح سوات اور شانگلہ کیلئے امدادی سامان کی دو الگ الگ کھیپیں روانہ کردی گئیں۔امدادی سامان میں خیمے، کمبل، جنریٹر، پانی نکالنے والے پمپس، راشن کے تھیلے اور ادویات شامل ہیں۔
