ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کو آرٹس، کلچر اینڈ ٹسٹ پاکستان فیسٹیول 2025 میں ایک پرجوش جشن کے ساتھ منایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی رینکنگ میں بہتری کے باوجود ملک کی معاشی تبدیلی واضح طور پر ثابت ہو رہی ہے۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے سفیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ شراکت داری مثبت اور اوپر کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں کے کردار کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ترین رشتے کے طور پر سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
