وزیراعظم کی وفاقی وزراء کو سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی وفاقی وزراء کو سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی امدادی کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گی۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام شانگلہ اور بونیر کے اضلاع میں امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کریں گے، وزیر پاور ڈویژن بونیر میں سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف مانسہرہ میں آپریشنز کی نگرانی کریں گے جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان لے جانے والے اضافی ٹرک متاثرہ اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔ امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ کر رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہتر اور مربوط امدادی سرگرمیوں کے لیے صوبوں اور گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔پاک فوج، دیگر متعلقہ ادارے اور این جی اوز بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --