پی ڈی ایم اے نے پوٹھوہار ریجن میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور حکام نے راولپنڈی کے نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات کی ہے۔
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ریسکیو ورکرز کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے پاس ہرگز جانے نہ دیں، اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں اور بارش کے دوران ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔