ائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار کی برطانوی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیمش فالکنر اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اپنے دورے کے دوران، اسحٰق ڈار برطانوی ارکانِ پارلیمان، کشمیری رہنماؤں اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک پائلٹ منصوبے اور ’امپاس‘ (IMPAAS )کے ذریعے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں قائم کیے گئے ’ون ونڈو آپریشن‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔