سید پور کے عوام کی جانب سے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے مبینہ ناانصافیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ احتجاج میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کریں۔
منتظمین کے مطابق احتجاج کا مقصد سی ڈی اے کی جانب سے مقامی شہریوں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی مبینہ کمی کو اجاگر کرنا ہے۔ مظاہرین "سید پور کے عوام پر سی ڈی اے کے ناانصافی کے خلاف ڈٹ جاؤ!” کے نعرے کے تحت اکھٹے ہوں گے۔
احتجاج کل صبح 10 بجے سید پور کے مین پارکنگ ایریا میں منعقد ہوگا، جس میں اہلِ علاقہ، سماجی کارکنان اور مقامی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں شرکت کریں اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ ان کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔