وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے، بجلی اور پٹرولیم کے معاملات پر وزراء کی بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے، بجلی اور پٹرولیم کے معاملات پر وزراء کی بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال کے علاوہ پاکستان ریلوے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔وزیر اعظم سے پاور ڈویژن کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ملاقاتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --