یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔

اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور دوستی کا اظہار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رینا کیونکا نے پاکستان کے قومی ترانے کی مکمل دھن بجا کر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ساتھ میں بانسری، رباب سمیت پاکستان کے مقامی سازوں کو بھی شامل کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --