پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 202 رنز سے شکست، سیریز ویسٹ انڈیز نے جیت لی

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 202 رنز سے شکست، سیریز ویسٹ انڈیز نے جیت لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ یہ ویسٹ انڈیز کی 34 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 294 رنز بنائے، کپتان شائی ہوپ 94 گیندوں پر 120 جبکہ جسٹن گرویوز 24 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ایون لوئس نے 37 اور روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 72 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 34 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈین بولرز کا کھل کر سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 30 ویں اوور میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی بیٹر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابراراحمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔سلمان علی آغا 30، حسن نواز 13 اور بابر اعظم 9 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گوڈاکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --